• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

امریکا پاکستان میں امن نہیں چاہتا، عمران خان

شائع March 3, 2014
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان —فائل فوٹو۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان —فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور دیگر عناصر پاکستان میں امن نہیں چاہتے۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں تحریک طالبان پاکسان نے پاکستانی ریاست کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

ٹی ٹی پی کے اس بیان کے ایک روز بعد ہی پاکستانی حکومت نے بھی طالبان کے خلاف فضائی حملوں کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔

پیر کے روز ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو مذاکرات کرنا نہیں چاہتے ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی پاکستان کے دشمن پشت پناہی کررہے ہیں اور کچھ عناصر پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ہمارے حق میں نہیں ہے جبکہ اس سے قبل ہونے والے وزیرستان آپریشن میں ملک کو مزید نقصان پہنچا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Mar 03, 2014 10:16pm
حان‏ ‏ان‏ ‏سے‏ ‏کم‏ ‏ازک‏م‏ ‏یہ‏ ‏درخواست‏ ‏تو‏ ‏کریں‏ ‏کہ‏ ‏چونکہ‏ ‏کے‏ ‏پی‏ ‏کے‏ ‏میری‏ ‏حکومت‏ ‏ھے‏ ‏وہا‏ں‏ ‏تو‏ ‏حملے‏ ‏نہ‏ ‏کرو‏ ‏

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024