• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پالیسی اور حقائق

شائع February 28, 2014
زیرِ داخلہ نے گذشتہ روز صرف ایک جنگ کا حوالہ دیا جو صرف تیرہ سال پرانی ہے۔ انہوں نے افغانستان کے اندر لڑی جانے والی تازہ ترین جنگ سے بات شروع کی اور پاکستان میں مذہبی عسکریت پسندی کی قدامت سے صرفِ نظر کرگئے فائل فوٹو۔۔۔
زیرِ داخلہ نے گذشتہ روز صرف ایک جنگ کا حوالہ دیا جو صرف تیرہ سال پرانی ہے۔ انہوں نے افغانستان کے اندر لڑی جانے والی تازہ ترین جنگ سے بات شروع کی اور پاکستان میں مذہبی عسکریت پسندی کی قدامت سے صرفِ نظر کرگئے فائل فوٹو۔۔۔

سب سے پہلے اچھی خبر۔ قومی داخلی سلامتی پالیسی پارلیمنٹ کے سامنے پیش کردی گئی اور نظر آتا ہے کہ حکومت نے ایک بنیادی لیکن کلیدی فکر ہضم کر لی ہے: جب داخلی سلامتی کی طرف آئیں تو یہاں فوری طور پر حل موجود نہیں؛ صبر و برداشت اور ہمت درکار ہوگی۔

ساتھ ہی یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ حکومت کی تازہ ترین کوشش کے ذریعے جاں کنی کا شکار نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کو بھی نئی زندگی ملی، اسے رابطہ کار ادارے کا وہ درجہ دے دیا گیا، جس کے واسطے اسے تخلیق کیا گیا تھا۔

کم از کم، سول سیکیورٹی اداروں کی استطاعت پر زور دینا درست ہے لیکن اسلام آباد اور صوبوں کے لیے نئی ریپڈ رسپانس پولیس فورس کاخیال زیادہ بہتر نہیں ہوسکتا۔ موجودہ اداروں کو مضبوط کرنے کے بجائے ایک نئی فورس تشکیل دینے کی طرف سیاستدانوں کا جھکاؤ، پھر وہی وقت کی فتح نظر آتا ہے۔

جیسا کہ آنے والے دنوں میں پالیسی کی دیگر تفصیلات، اور ممکنہ طور پر خفیہ رکھے گئے حصے کی بھی تفصیل افشا ہو کر، سامنے آہی جائیں گی، تب ہی یہ اچھی طرح واضح ہوسکے گا کہ پالیسی کتنی موثر ثابت ہوگی۔

اگرچہ کسی بھی منصوبے کے بارے میں بہتر رائے تب ہی دی جاسکتی ہے جب اُس پر عمل ہو، لیکن اس کو اختیار اور نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کیے بغیر، یہی کہنا کافی ہے کہ وہاں طویل المدت کامیابی کے امکانات کم ہی ہیں۔

اور اب ذرا کم اچھی خبر۔ اول، حکومت نے جو نقطہ نظر اختیار کیا وہ محدود ہے اور پالیسی غلط اختتام سے شروع ہوتی ہے۔

داخلی سلامتی پالیسی کسی خلا میں موجود ہوتے ہوئے تشکیل نہیں دی گئی اور خاص طور پر پاکستان کے تناظر میں، یہ مجموعی طور پر قومی سلامتی کی وہ حکمت عملی ہے جو داخلی اور عالمی، دونوں سطح پر صورتِ حال کو دیکھتی ہے اور اس میں فوجی طاقت سے لے کر خارجہ پالیسی تک، تمام پہلوؤں کا احاطہ شامل ہے۔

لہٰذا، قومی داخلی سلامتی پالیسی جب افغانستان، ہندوستان اور کشمیر پر پالیسیوں کی خامیوں کا تذکرہ کرتی ہے تو وہ اس پر زیادہ وقت صرف نہیں کرتی کہ جو نقطے رہ گئے ہیں انہیں باہم جوڑ دے۔

اور شاید سب سے زیادہ محال یہ تصور نظر آتا ہے کہ ماضی پیچھے رہ گیا، آج تمام اداروں کو یہ سمجھنے اور تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ اُن سے ماضی میں کیاغلطیاں ہوئیں اور یہ عزم کرلیا جائے کہ اب انہیں پھر سے دہرایا نہیں جائے گا۔

اگر اس حقیقت کو قبول کرلیا جاتا ہے تو صرف اسی صورت میں اداروں کے اندر ایک بنیادی تبدیلی رونما ہوگی ورنہ دہائیوں پرانی حقیقت کو صرف سلامتی پالیسی کے الفاظ سے تبدیل نہیں کیا جاسکے گا۔

صرف ان دو مثٓالوں سے اس نقطہ نظر کی مجموعی مشکلات پر غور کیجیے۔ وزیرِ داخلہ نے گذشتہ روز صرف ایک جنگ کا حوالہ دیا جو صرف تیرہ سال پرانی ہے۔ انہوں نے افغانستان کے اندر لڑی جانے والی تازہ ترین جنگ سے بات شروع کی اور پاکستان میں مذہبی عسکریت پسندی کی قدامت سے صرفِ نظر کرگئے۔

اب اگر بذاتِ خود تشخیص ہی غلط ہو تو نسخہ کیا خاک کارگر ہوسکے گا؟ دوم، متعدد گروہوں اور تنظیموں کے درمیان برسوں کی قربت اور اشتراکِ عمل ہے تو کیا اسے منتخب طور پر ختم کیا جاسکتا ہے؟

ہر وہ گروپ جس نے پاکستان پر اپنی جنگ مسلط کی ہوئی ہے، کبھی وہ خود ایک اثاثہ یا اتحادی سمجھے جاتے تھے۔ کیا آج بھی یہاں غیر ریاستی عناصر پر مشتمل اتحادی یا اثاثے موجود ہیں؟

انگریزی میں پڑھیں

ڈان اخبار

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Feb 28, 2014 07:08pm
حکومت نے انسداد دہشتگردی پالیسی اسمبلی میں پیش کردی ھے جوکہ خوش ائند ھے اب یہ پارلیمنٹ کا کام ھے کہ وہ اس پر بحث کریں اور اس میں بہتری کیلئے مفید اور مثبت تجاویز دیں آگر ایسا ھوگيا تو یہ بہت بڑا کارنامہ ھوگا تمام حفیہ اداروں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا بہت درست اقدام ھوگاریپذ رسپانس فورس بنانا بھی مثبت فیصلہ ھے حکومت کا اصل امتحان اس پر عمل درامد سے شروع ھوگا اس میں بہت پیچیدہ معاملے ھیں جس پر حکومت کو بہت زیادہ مشکلات اسکتی ھیں سب سے بڑی مشکل ائی سی ائی ھوگی کیا وہ اس پالیسی کی حمایت گريگی یا نہیں تمام حفیہ اداروں کو ایک مرکز کے نیچے لانا مشکل ھوگا اس طرح کی فورس کا تجربہFSFکی شکل میں اس ملک بھٹو کے میں ھوچگا ھے جو بری طرح ناکام ھوا تھا ھم امید رکھتے ھیں کہ حکومت مجوزہ فورس کو اپنی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کریگی
Azeem Hassan Mar 01, 2014 12:09am
آپ کی بات کہ پالیسی ہوا میں نہیں بنائی جاتی کافی حد تک ٹھیک ہے مگر میرے خیال میں یہ پالیسی ہوا میں نہیں بنائی گئی حکومت پوری طرح آگا ہ ہے کہ اس نے اس مثئلہ کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے حکومت یہ بالکل نہیں چاہتی کہ وہ طالبان کو نیست و نابود کر دے کیونکہ کوئی ذی ہوش اپنے قیمتی اثاثہ کو کبھی ختم نہیں کرنا چاہے گی ہا ں مگر دکھائی یوں دے رہا ہے جیسے حکومت طالبان کے موجودہ گروپ کے سر سے ہاتھ کھینچ کر یا تو وہ ان کی جگہ اپنی مرضی کا گروپ کی پشت پناہی کرے یا کم ازکم اس قیادت کوختم کرکے اپنی مرضی کی قیادت لا سکے جو حکومتی مفادات کا تحفظ کرے اس سے زیادو کچھ نہیں
Israr Muhammad Mar 01, 2014 11:09pm
اپ‏ ‏کا‏ ‏کہنا‏ ‏بلکل‏ ‏درست‏ ‏اور‏ ‏بجا‏ ‏ھے‏ ‏لیکن‏ ‏اپ‏ ‏کو‏ ‏حکومت‏ ‏کی‏ ‏بجائے‏ ‏کوئی‏ ‏لفظ‏ ‏کرنا‏ ‏چاھیے‏‏ ‏تھا ‏ کیونکہ‏ ‏کوئی‏‏ ‏سیاس‏ی‏ ‏حکومت ‏يہ‏ ‏نہیں‏ ‏چاھتی‏ ‏کہ‏ ‏ملک‏ ‏میں‏ ‏بدامنی‏ ‏ھو‏ ‏جنگ‏ ‏ھو‏ ‏مہنگائی‏ ‏ھو‏ ‏بدعنوانی‏ ‏رشوت‏ ‏ھو‏ ‏ہر‏ ‏سیاسی‏ ‏یہ‏ ‏چاھتی‏ ‏ھے‏ ‏کہ‏ ‏ملک‏ ‏خوشحال‏ ‏ھو‏ ‏امن‏ ‏ھو‏ ‏ترقی‏ ‏ھو‏ ‏ اپ‏ ‏نے‏ ‏جس‏ ‏طرف‏ ‏اشارہ‏ ‏کیا‏ ‏ھے‏ ‏وہ‏ ‏لوگ‏ ‏اور‏ ‏ھیں‏ ‏آور‏ ‏ھمارۓ ‏ملک‏‏ میں‏ ‏اصل‏ ‏احتیارات‏‏ ‏اور‏ ‏طاقت ‏انہی‏ ‏کے‏ ‏پاس‏ ‏ھوتے‏ ‏ھیں‏ ‏وہ‏ ‏لوگ‏ ‏بالادست‏ ‏ھیں‏ ‏سیاسی‏ ‏حکومت‏ ‏کے‏ ‏پاس‏ ‏اصل‏ ‏احتیارات‏ ‏کبھی‏ ‏نہیں‏ ‏تھے‏ ‏نہ‏ ‏ھیں‏ ‏اور‏ ‏نہ‏ ‏ھونگے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024