• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

عامر کی ووٹرز مہم

شائع February 27, 2014
بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ ایک بار پھر میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔- بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ ایک بار پھر میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔- بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اب ہندوستان میں انتخابی عمل میں ووٹرز کی دلچسپی بڑھانے کی مہم چلائیں گے۔

انکریڈیبل انڈیا کے بعد اب بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ الیکشن کمیشن کیلئے بھی مہم چلائیں گے۔

عامر خان اپنی اس مہم کے دوران ووٹرز کا شعور اجاگر کرنے کے ساتھ لوگوں کو ووٹ کی اہمیت سے بھی آگاہ کریں گے۔

یہ مہم وہ اپنے جلد آنے والے ٹی وی شو 'ستیا مے وجیت ٹو' کے دوران چلائیں گے۔

عامر کا کہنا ہے کہ یہ ابھی طے شدہ نہیں تاہم الیکشن کمیشن نے مجھے مہم چلانے کا کہا ہے۔

توقع ہے کہ میں اس کا حصہ بن کر ووٹ ڈالنے کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرسکوں گا۔

یہی نہیں دلچسپ بات یہ بھی ہے مسٹر پرفیکٹ نے کئی سال بعد اس ٹی وی شو کا ٹائٹل سانگ اپنی آواز میں ریکارڈ کر وا کر مداحوں کو ایک نیا تحفہ دیا ہے۔

اس سے قبل 1998 میں اپنی فلم 'غلام' کیلئے گانا آتی کیا کھنڈالہ گا کر اس گانے کو مقبول بنا دیا تھا۔

سیاسی، سماجی، مذہبی مشکلات، مسائل اور ان کے حل پر مبنی اس سنجیدہ ترین پروگرام کی میزبانی کے فرائض بولی وڈ سپر اسٹار ادا کر رہے ہیں۔

جنھوں نے اس شو کے سیزن ون کو نہ صرف کامیاب بنایا بلکہ اپنے منفرد کردار کے سبب سب سے داد بھی وصول کی۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024