• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان میں 61 ارب روپے کا تعلیمی منصوبہ

شائع February 25, 2014
وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالماک بلوچائل  فوٹو۔—
وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالماک بلوچائل فوٹو۔—

کوئٹہ: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالماک بلوچ نے گزشتہ روز کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کی ترجیحات کو منظم کرنے، منصوبہ بندی، عملدرآمد، نگرانی اور اس کی پالیسی پر نطرثانی کے لیے 61 اعشاریہ 35 ارب روپے کی لاگت کا ایک منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

تعلیم کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے ترکی میں منعقدہ دو روزہ فورم کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک ترکی انٹرنیشنل ایجوکیشنل فیڈریشن پاکستان میں طالبعلموں کو معیاری تعلیم فراہم کررہی ہے۔

پیرکے روز جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تقریباً 31 لاکھ بچے صوبہ بلوچستان میں اسکول جانے سے محروم ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت صوبہ میں شرح تعلیم میں بہت زیادہ عدم مساوات، غیر معیاری تدریس اور بچوں کی اسکولوں تک رسائی صوبے کا ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ منفرد صورتحال کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل بائیس ہزار میں سے دس ہزار بچے ایسی بسیتوں میں مقیم ہیں جو اسکول محروم ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں جو دونوں ملکوں کے عوام کی خواہشات کی عکاسی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے درمیان تعاون کو وسعت دے رہے ہیں اور ہمارے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ اور بھی مضبوط ہورہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024