• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ججز نظر بندی کیس: مشرف کی پیشی سے استثنی ٰ کی درخواست منظور

شائع February 24, 2014
سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ ہپستال انتظامیہ نے ابھی تک میڈیکل رپورٹ فراہم نہیں کی ہے۔
سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ ہپستال انتظامیہ نے ابھی تک میڈیکل رپورٹ فراہم نہیں کی ہے۔

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی آج کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت کو سات مارچ تک ملتوی کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے آج پیر کے روز پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر سابق صدر کے وکیل الیاس صدیقی ایڈووکیٹ نے اپنے مؤکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

الیاس صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ اے ایف آئی سی حکام ہمیں مشرف کی میڈیکل رپورٹ فراہم نہیں کر رہے ہیں، لٰہذا عدالت اپنے طور پر یہ رپورٹ حاصل کرے۔

پبلک پروسکیوٹر ندیم تابش نے بتایا کہ نہ مشرف پیش ہو رہے ہیں نہ ان کے ضامن اور عدالت کو چاہئیے کہ وہ اگلی تاریخ پر میرٹ پر فیصلہ دے۔

یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے تین نومبر 2007ء کو اعلیٰ عدلیہ کے 60 ججوں کو نظر بند کرنے پر یہ مقدمہ اگست 2009ء میں ایک مقامی وکیل کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024