• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

بلوچستان، تربت میں پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک

شائع February 24, 2014
تربت میں ایف سی قافلے پر حملے کے بعد جوابی عمل میں پانچ عسکریت پسند ہلاک، فائل تصویر
تربت میں ایف سی قافلے پر حملے کے بعد جوابی عمل میں پانچ عسکریت پسند ہلاک، فائل تصویر

کوئٹہ: پولیس کے مطابق اتوار کی رات کو بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں مبینہ طور پر پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ویب سائٹ کو بتایا کہ شدت پسندوں سے جھڑپ اس وقت ہوئی جب فرنٹیئر کانسٹیبلری ( ایف سی ) کا ایک قافلہ تربت کے علاقے چاہِ سر سے گزر رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے مبینہ طور پر ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی کارروائی میں کم از کم پانچ دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

افسر کے مطابق ایف سےعسکریت پسندوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں تربت ہسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں۔

' مرنے والوں میں سے دو کی شناخت اب بھی نہیں ہوسکی ہے،' جبکہ ایف سی کے کسی اہلکار کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حملے کے بعد علاقے میں ایف سی کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اس خبر کے رپورٹ ہونے تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی ۔

دوسری جانب پولیس افسر کے اس دعوے کی آزادانہ طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اب تک ایف سی پر حملے کی ذمے داری بھی کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ تربت بلوچستان کے حساس ترین علاقوں میں سے ایک ہے جہاں عسکریت پسند اپنی کارروائی کرتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024