• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

افغان طالبان: قیدیوں کی رہائی پر امریکا سے بات چیت معطل

شائع February 23, 2014
افغان طالبان کی قید میں امریکی فوجی  سارجنٹ بووے برگڈال. اے پی فوٹو۔۔۔۔
افغان طالبان کی قید میں امریکی فوجی سارجنٹ بووے برگڈال. اے پی فوٹو۔۔۔۔
ملک میں موجودہ پیچیدہ سیاسی صورت حال کے باعث مذاکرات کے عمل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. طالبان ترجمان۔
اے پی فوٹو۔۔۔
ملک میں موجودہ پیچیدہ سیاسی صورت حال کے باعث مذاکرات کے عمل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. طالبان ترجمان۔ اے پی فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکی فوجی قیدی سارجنٹ بووے برگڈال کے بدلے گوانتاناموبے میں پانچ سینئر افغان قیدیوں کی رہائی پر امریکا کے ساتھ بات چیت معطل کر دی گئی ہے۔

پشتو زبان میں بیان اتوار کو خبر رساں ادارےایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو ای میل کیا گیا ہے جس میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ پیچیدہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے بات چیت ملتوی کی گئی ہے۔

امریکا کے مطالبے پر ان کے زندہ ہونے کے ثبوت پر طالبان نے دسمبر میں ان کی ویڈیو جاری کی تھی۔

قطر کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ طالبان کی بالواسطہ ملاقات گزشتہ جون میں قطر میں کھولے گئے طالبان کے دفتر پر ہوئی تھی۔ برگ ڈاہل کو سال دوہزار نو میں پاک افغانستان سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بیرگ ڈاہل کی ویڈیو دو ہزار دو سے گوانتاناموبے میں قید پانچ سینئر قیدیوں کی منتقلی کا ایک حصہ تھی جس کے بعد بدلے کی رہائی کا عمل ہونا تھا۔

'' اسلامی امارت کی قیادت کے بیان کے مطابق''، ملک میں موجودہ پیچیدہ سیاسی صورت حال کی وجہ سے کچھ وقت کے لئے بات چیت کے عمل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ جب تک ہمارا دوسرا فیصلہ نہیں آجاتا اس وقت تک قیدیوں کے تبادلے کا عمل اور مذاکرات معطل رہیں گے۔

طالبان ترجمان نے 'سیاسی صورتحال' کی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ اب دوبارہ گفتگو کب شروع کی جائے گی۔

جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے مذاکرات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

لیکن مذاکرات سے واقف ایک امریکی عہدیدار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بالواسطہ مذاکرات کے ہونے کی تصدیق کی ہے۔

طالبان کے جواب میں کابل میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان رابرٹ ہیلٹن نے کہا کہ ہم برگ ڈاہل کو واپس لانا چاہتے ہیںَ۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024