• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بونیر: بم حملے میں قومی وطن پارٹی کے رہنما سمیت تین ہلاک

شائع February 22, 2014
واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ —. فائل فوٹو
واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ —. فائل فوٹو

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں آج ہفتے کے روز ایک ریمورٹ کنٹرول بم حملے سے قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما عدالت خان ایڈوکیٹ سمیت تین افراد میں ہلاک ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں عدالت خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس واقعہ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت خان ایڈوکیٹ اپنی گاڑی میں جا رہے تھے، راستے میں گوکن کے مقام پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں عدالت خان سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Feb 22, 2014 10:21pm
عدالت‏ ‏جان‏ ‏لشکر‏ ‏کاسربراہ‏ ‏تھا‏ ‏جو‏ ‏انکی‏ ‏موت‏ ‏کی‏ ‏وجہ‏ ‏بنی‏‏ ‏اس‏ ‏سے‏ ‏بیشتر‏ ‏فتح‏ ‏محمد‏ ‏حان‏ ‏کو‏ ‏بھی‏ ‏قتل‏ ‏کردیا‏ ‏تھا‏ ‏ سابقہ‏ ‏عوامی‏ ‏نیشنل‏‏ ‏پارٹی‏ ‏کے‏ ‏دور‏ ‏میں‏ ‏بنائے‏ ‏گئ‏ے‏ ‏تمام‏ ‏لشکروں‏ ‏کے‏ ‏سربراہان‏ ‏کو‏ ‏چن‏ ‏چن‏ ‏کر‏ ‏قتل‏ ‏کردیا‏ ‏گیا‏ ‏ھے‏ ‏سوات‏ ‏بونیر‏ ‏دیر‏ ‏شبقدر‏ ‏بڈا‏ ‏بیر‏ ‏جیسے‏ ‏علاقوں‏ ‏کے‏ ‏لشکر‏ ‏کے‏ ‏رہنماؤں‏ ‏کو‏ ‏قتل‏ ‏کردیا‏ ‏گیا‏ ‏ھے‏ ‏اور‏ ‏اج‏ ‏تک‏ ‏کسی‏ ‏کے‏ ‏مجرم‏ ‏کا‏ ‏پتہ‏ ‏نہیں‏ ‏البتہ‏ ‏تمام‏ ‏واقعات‏ ‏کی‏ ‏زمہ‏ ‏داری‏ ‏قبول‏ ‏کی‏ ‏جاچکی‏ ‏ھے‏ ‏ ‏ ‏

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024