• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ریتک اور کیٹ کی نزدیکیاں

شائع February 21, 2014
بولی وڈ اداکار کترینہ کیف اور ریتک روشن فلم 'بینگ بینگ' میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔- اے پی فوٹو
بولی وڈ اداکار کترینہ کیف اور ریتک روشن فلم 'بینگ بینگ' میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔- اے پی فوٹو

بولی وڈ کی بار بی گرل کترینہ کیف اور سپر سٹار ریتک روشن زیاد ہ وقت ایک ساتھ گزارنے لگے۔

ہندوستانی میڈیا میں دونوں سپر سٹارز کی تصاویر شائع ہوئی ہیں جن میں وہ ایک دوسرے کے کافی قریب لگ رہے ہیں۔

یوں لگتا ہے کہ رنبیر اور سوزانے کی بے وفائی نے کترینہ اور ریتک کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے۔

دونوں سٹارز آج کل 'بینگ بینگ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس دوران ان کا کافی وقت ایک ساتھ گزر رہا ہے ۔

ایکشن فلم بینگ بینگ ہالی وڈ فلم نائٹ اینڈ ڈے کا ری میک ہے, اس فلم میں ریتک اور کترینہ ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

دوسری جانب ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا ہے کہ خواتین کو اپنی خوبصورتی کے بجائے اپنی شناخت قائم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

کترینہ کیف نے کہا کہ خوبصورتی کیلئے جسمانی بناوٹ کے علاوہ بھی بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔

اداکاراؤں کیلئے میڈیا کے سامنے آنا اور شوٹنگ کرنا مشکل کام ہوتا ہے لیکن انہیں اس کیلئے ہمیشہ تیار رہنا ہوتا ہے۔

کیوٹ کیٹ کی ابھی حال ہی میں فلم 'دھوم تھری' ریلیز ہوئی، جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے۔

اداکار کی آنے والی فلموں میں فینٹم اور بینگ بینگ اہم ہیں، اب دیکھتے ہیں اس بار کترینہ اداکاری سے کتنا متاثر کر پاتی ہیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024