• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دبنگ خان کے چرچے

شائع February 20, 2014
بولی وڈ اداکار سلمان خان کے پرستاروں میں جوہی چاولہ اور ایولین شرما بھی شامل ہیں۔- رائٹرز فوٹو
بولی وڈ اداکار سلمان خان کے پرستاروں میں جوہی چاولہ اور ایولین شرما بھی شامل ہیں۔- رائٹرز فوٹو

بولی وڈ فلم انڈسٹری میں خانز کے ساتھ کام کرنا اپنے آپ میں خاص بات مانی جاتی ہے، خاص کر ہیروئنز کے لیے تو یہ قسمت کی بات ہی ہوتی ہے۔

اداکار جوہی چاولہ نے اپنے فلمی سفر میں عامر خان اور شاہ رخ کے ساتھ تو کام کیا ہے لیکن انہیں سلمان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔

جب ان سے پو چھا گیا کہ کیا یہ سوچا سمجھا فیصلہ تھا تو ان کا کہنا تھا 'پتہ نہیں کیوں مجھے سلمان کے ساتھ کام کا موقع نہیں ملا حالانکہ میری بہت خواہش تھی کہ کاش ’ہم آپ کے ہیں کون‘ مجھے ملتی۔

سلمان کے ساتھ نہ سہی، لیکن ’ہم آپ کے ہیں کون میں‘ سلمان کی ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی مادھوری کے ساتھ جوہی چاولہ کی ٹکر جلد ہی پردے پر ہوگی، دونوں ’گلابی گینگ‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔

دوسری جانب بولی وڈ اداکار ایولین شرما نے سلمان خان کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا۔

اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ سلمان کی پرستاروں میں سے ہیں اور ان کی اداکاری سے بے حد متاثر ہیں۔

یہ جانتے ہوئے کہ سلمان خان اگرچہ بڑے سٹار ہیں اس کے باوجود وہ سادہ طبیعت اور دل کے بے حد اچھے ہیں جو ان کی سب سے بڑی خصوصیت ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ انہوں نے انڈسٹری کے دیگر خانز کی بھی فلمیں دیکھیں سب کی ہی اداکاری انہیں کمال لگتی ہے۔

سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم 'کِک' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے سیٹ پر وہ ساتھی اداکار جیکولین فرنینڈس کے ہیئر اسٹائل اور میک اپ کو لے کر بھی خوب فکر مند دکھائی دے رہے ہیں ۔

بولی وڈ ذرائع کا کہنا ہے 'کِک' کی شوٹنگ کے دوران سلو میاں نے کئی مناظر صرف اس لیے دوبارہ شوٹ کرائے تاکہ جیکولین کے ہیئر اسٹائل، میک اپ اور لُک میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔

یہی نہیں دبنگ خان سترہ سال بعد ایک بار پھر ڈبل رول کرنے کے لیے تیار ہیں، فلم ہے سورج برجاتیا کی جبکہ اس سے قبل سلمان نے 1997 میں فلم 'جڑواں' میں ڈبل رول کیے تھے۔

کہا گیا ہے نئی فلم کی کہانی شاہی خاندان کے گرد گھومتی ہے جس میں سونم کپور شہزادی کا کردار نبھائیں گی۔

بونی کپور کی فلم نو اینٹری میں اینٹری کے بارے میں بھی یہی خبر ہے کہ شائقین اس فلم میں سلو بھائی کو ڈبل رول میں دیکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024