• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

کوہاٹ میں فرانسیسی تنظیم کا کارکن فائرنگ سے زخمی

شائع February 18, 2014
کوہاٹ میں غیرملکی این جی او کی گاڑی پر فائرنگ۔ فائل تصویر
کوہاٹ میں غیرملکی این جی او کی گاڑی پر فائرنگ۔ فائل تصویر

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں فرانسیسی امدادی تنظیم ایکٹیڈ کے کارکنوں پر فائرنگ کی گئی اور اس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس نے منگل کے روزپیش آنے والے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

یہ حملہ جرمہ کے علاقے میں کیا گیا ہے جو کوہاٹ کے باہر ایک غریب آبادی ہے۔ یہاں افغان مہاجرین کے ساتھ ساتھ خیبر اور اورکزئی ایجنسی کے رہائشی لاکھوں افراد پناہ پر مجبور ہیں کیونکہ بدامنی کی وجہ سے وہ اپنا علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر سلیم خان مروت نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ' ایجنسی فور ٹیکنکل کو آپریشن ڈویلپمنٹ ، ایکٹیڈ کے کارکنوں پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔

یہ حملہ این جی او کی گاڑی پر کیا گیا جس میں دو پاکستانی کارکن اور ایک ڈراٰئیور تھا۔ ڈرائیور کے بازو میں گولی لگی ہے اور اب وہ ہسپتال میں بہتر حالت میں ہے۔

این جی او کے ایک آفیشل نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ یہ تنظیم علاقے میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کیلئے کام کررہی ہے۔

اس علاقے میں پاکستانی طالبان غیرسرکاری امدادی تنظیموں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں لیکن اب تک کسی نے بھی حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

پاکستان میں خصوصاً قبائلی علاقوں میں غیرسرکاری تنظیموں کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ سی آئی اے نے اسامہ بن لادن تک پہنچنے کیلئے ایک این جی او کی مدد سے ہی جعلی ویکسین مہم چلائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024