جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا اور ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کردیا

شائع February 17, 2014

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فف ڈیو پلیسی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اسکواڈ میں سب سے حیران کن واپسی آل راؤنڈر ایلبی مورکل کی ہے جو ایک عرصے سے ٹیم میں واپسی کی جدوجہد کر رہے تھے۔ تاہم حالیہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار بیٹنگ کارکردگی کے باعث ان کو ایک بار پھر جنوبی افریقی جرسی پہننے کا موقع فراہم کای گیا ہے۔

ایلبی مورکل نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ٹائٹنز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 28 رنز سے زیادہ کی اوسط سے 202 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں نوجوان فاسٹ باؤلر بیورن ہینڈرکس کو شامل کیا گیا ہے جو اس دستے میں شامل واحد نئے کھلاڑی ہیں۔

ہینڈرکس نے جنوبی افریقی ڈومیسٹک سیزن میں شاندار پرفارمنس دکھائی اور گیارہ میچوں میں دس کی اوسط سے 28 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ہاشم آملا کی بھی واپسی ہوئی جنہیں یقیناً بنگلہ دیش کی کنڈیشنز کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں فف ڈیو پلیسی (کپتان)، ہاشم آملا، فرحان بہردین، کوئنٹن ڈی کوک، اے بی ڈی ولیئرز ، جین پال ڈومنی، بیورن ہینڈرکس، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر، ایلبے مورکل، مورنے مورکل، وین پارنیل، ایرن فنگیسو، ڈیل سٹین اور لونوابو سوٹسوبے شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین ٹی 20 سیریز 9 مارچ سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2025
کارٹون : 25 دسمبر 2025