• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

قطر: کام کے دوران 450 ہندوستانی مزدور ہلاک

شائع February 17, 2014
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل سلیل شیٹھی پریس کانفرنس کے دوران قطر کے حوالے سے شائع رپورٹ دکھا رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل سلیل شیٹھی پریس کانفرنس کے دوران قطر کے حوالے سے شائع رپورٹ دکھا رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

قطر: خلیجی ریاست قطر میں پچھلے دو سالوں میں کام کے دوران چار سو پچاس سے زائد ہندوستانی تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔

انسانی حقوق کے استحصال پر قطر کو شدید دباو کا سامنا ہے کیونکہ آگے دو ہزار بائیس کا ورلڈ کپ ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی درخواست پر قطر میں ہندوستانی سفارت خانے نے دو ہزار بارہ اور دو ہزار تیرہ کے پہلے گیارہ ماہ کے اعداد و شمار کی تفصیلات دیں۔

اوسط ہر ماہ تقریبا بیس تارکین وطن ہلاک ہوتے ہیں جبکہ گزشتہ سال اگست میں ستائیس ہلاک ہوئے تھے۔

سن دو ہزار بارہ میں دو سو سینتیس اموات ہوئی تھیں جبکہ دو ہزار تیرہ کے دسمبر تک دو سو آٹھارہ ورکر ہلاک ہو گئے تھے۔

سفارت خانے نے موت کے اسباب اور مقام کے حوالے سے تفصیلات نہیں دیں۔

ہندوستانی سفارت خانے نے شہریوں کے علاج کے بارے میں ایمبسی اور ہندوستانی حکومت کے درمیان کسی بھی خط و کتابت کے حوالے سے انکار کر دیا ہے۔

قطر میں انسانی حقوق کا ریکارڈ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا جس کی وجہ دو ہزار بائیس میں فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد ہے جس کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اس کام میں جنوبی ایشاء کے تارکین وطن مزدور حصہ لے رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نومبر میں کہا تھا کہ ورکروں سے جانوروں کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے انہوں نےفٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا پر تارکین وطن کی حالات بہتر بنانے پر زور دیا تھا۔

فیفا ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن تیو زوانزیگر نے گزشتہ جمعرات کو کہا تھا کہ ورلڈ کپ کے موقع پر ( قطر پر) گہری نظر رکھی جائے اور اس طرح وہاں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر ہوسکے گی۔

ہفتہ کو گارجین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ قطر میں چار سو نیپالی تارکین وطن تعمیراتی مقام پر ہلاک ہو گئے ہیں۔

قطر فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے لئے تیاری کر رہا ہے جس کے میزبانی کے حقوق دو ہزار دس میں اسے سونپے گئے تھے۔

اس میں اموات کے حوالے سے مدت کی وضاحت نہیں کی تاہم انسانی حقوق کی تنظیم پراواسی نیپالی کوآرڈینیشن کمیٹی اس ہفتے مزید تفصیلات دے گی۔

گیارہ فروری کو خلیجی ریاست نے نئی ہدایت جاری کیں تھیں جس کا مقصد غیر ملکی مزدوروں کا تحفظ تھا۔

قطر میں سفارت خانے کا کہنا ہے کہ قطر میں ہندوستانیوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے تاہم ایک اندازے کے مطابق دو ہزار بارہ میں پانچ لاکھ تھی جو قطر کی مجموعی آبادی کا چھبیس فیصد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024