• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہنسی تو پھنسی کی دھوم

شائع February 11, 2014
بولی وڈ فلم 'ہنسی تو پھنسی' کا پوسٹر ۔- انٹرنیٹ فوٹو
بولی وڈ فلم 'ہنسی تو پھنسی' کا پوسٹر ۔- انٹرنیٹ فوٹو

ممبئی: بولی وڈ فلم 'ہنسی تو پھنسی' نے ریلیز کے پہلے ہفتہ میں ہی باکس آفس پر دھوم مچادی، جسے دو ہزار سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم گزشتہ جمعہ سات فروری کو ریلیز کی گئی تھی، فلم نے ریلیز کے ابتدائی ہفتہ میں ہی ہندوستانی باکس آفس پر ریکارڈ 18.5 کروڑ کا بزنس کرکے دھوم مچادی ہے۔

فلم کی ہدایات وینیل میتھیو نے دی ہے جبکہ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور انوراگ کشیپ ہیں اور اس کا میوزک موسیقار جوڑی وشال شیکھر نے ترتیب دیا ہے۔

مرکزی کاسٹ میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکار پرینیتی چوپڑا شامل ہیں، ناقدین نے پرینتی کی اداکاری کو سدھارتھ سے زیادہ سراہا ہے۔

فلمی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر فلم کی بزنس کی رفتار اسی طرح رہی تو فلم 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہو سکتی ہے جبکہ فلم 25 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی ہے۔

سدھارتھ نے کہا کہ فلم کے دونوں کردار 'پرفیکٹ جوڑی' نہیں وہ ایک دوسرے کی الٹ ہیں لیکن پھر بھی ان کے درمیان پیار ہو گیا۔

اس فلم کی کہانی میتا (پرینتی ) اور نکہیل (سدھارتھ) کے گرد گھومتی ہے جو غیر معمولی حالات میں ملتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وہ فلم کی کامیابی سے بہت خوش ہیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

تبصرے (1) بند ہیں

انور امجد Feb 11, 2014 11:20pm
آج اخبار کے پہلے صفحہ پر آدھی خبریں تو بالی ووڈ کی ہیں اور وہ بھی بالکل فضول۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024