• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

پشاور: سربند کے علاقے میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم ناکارہ

شائع February 9, 2014
بم ڈسپوزل اسکورڈ پشاور کے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل (اے آئی جی)  شفقت ملک نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ بم گھی کے ڈبہ میں نصب کیا گیا تھا، جسے اطلاع ملنے پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکورڈ پشاور کے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل (اے آئی جی) شفقت ملک نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ بم گھی کے ڈبہ میں نصب کیا گیا تھا، جسے اطلاع ملنے پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے سربند میں آج اتوار کے روز بم ڈسپوزل اسکورڈ نے ایک ریمورٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دیا، جبکہ اس ہی دوران ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور مسلح افرادکے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔

بم ڈسپوزل اسکورڈ پشاور کے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل (اے آئی جی) شفقت ملک نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ بم گھی کے ڈبے میں نصب کیا گیا تھا، جسے اطلاع ملنے پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ایک ریمورٹ کنٹرول ڈیٹونیٹر کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جس کا وزن پانچ کلو گرام تھا۔

اسی دوران پشاور کے مضافات میں واقع چمکنی میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے۔

بعد میں زخمی ہونے والے افراد کو پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے تیجے میں مشتبہ افراد اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

اس واقعہ کی زیادہ تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 مارچ 2025
کارٹون : 14 مارچ 2025