• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پوٹھوہار ریجن میں گیس سپلائی کی بندش کا حکومتی فیصلہ کالعدم

شائع February 6, 2014
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی بندش سے متعلق حکومتی فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پوٹھوہار ریجن میں ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی کا حکم جاری کردیا۔

خیال رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے ستتر سی این جی مالکان نے اسٹیشنز کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم امتناع لے رکھا تھا۔

سی این جی اسٹیشن مالکان کی تمام درخواستیں منظور کرتے ہوئے عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور اس معاملے کو تین مہینے کے لیے مشترکہ مفاداتِ کونسل میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اسٹیشن مالکان کی جانب سے ان درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی بندش سے ان کے کارروبار کو نقصان ہو رہا ہے۔

عموماً گرمیوں کے موسم میں سوئی نادرن گیس کمپنی پنجاب میں ہفتے میں صرف دو دن سی این جی کی فراہمی بند رکھتی تھی، لیکن سردیوں میں اس کی فراہمی مکمل طور پر تین مہینوں تک بند کرنے کے اعلان سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے کم سے کم 77 سی این جی مالکان اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف حاصل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال دو دسمبر کو پوٹھوہار ریجن کو تین مہینے کے لیے گیس کی فراہمی معطل کردی تھی جس کی وجہ موسمِ سرمہ میں گیس کی کمی بتائی گئی تھی۔

اس سے قبل بیس دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ سی این جی ایسٹیشوں کو ہفتے میں تین روز گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024