• KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:54am
  • ISB: Fajr 4:34am Sunrise 5:58am
  • KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:54am
  • ISB: Fajr 4:34am Sunrise 5:58am

جان گاما پہلوان بنیں گے

شائع February 6, 2014
۔ —فائل فوٹو
۔ —فائل فوٹو

عظیم گاما کے نام سے شہرت پانے والے غلام محمد اپنے وقتوں کے بہترین پہلوان سمجھتے جاتے تھے۔

انہوں نے اکیس مئی 1960 میں اپنی وفات تک ایک کُشتی بھی نہیں ہاری۔

سن 1882، امرتسر میں پیدا ہونے والے گاما کو 1910 میں ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل سے نوازا گیا۔

وہ مندوی کے نزدیک نظر باغ محل میں بارہ سو کلو گرام وزنی پتھر اٹھانےکی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

ڈھائی فیٹ اونچا یہ پتھر ان دنوں بروڈا کے عجائب گھر میں موجود ہے۔

عظیم گاما کی زندگی کے اہم واقعات پر مبنی اس فلم کے ہدایت کار پرمیت سیٹھی ہوں گے۔

اداکار پرمیت نے شاہد کپور اور انوشکا شرما کی 'بدمعاش کمپنی'سے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھا۔

جان ابراہم اس فلم میں اداکاری کرنے کے علاوہ اسے پروڈیوس بھی کریں گے۔

پرمیت نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گاما پہلوان پر جان ابراہم کی فلم کی ہدایت کاری کرنے جا رہے ہیں۔

'یہ ایک قابل اعتماد فلم ہو گی اور میں اس پر کام کرنے کا منتظر ہوں '۔

پرمیت نے اس فلم کو بنانے کے لیے جان ابراہم سے اس لیے رابطہ کیا کہ وہ اس سے پہلے 'وکی ڈونر' اور 'مدراس کیفے' جیسی مختلف فلمیں پروڈیوس کر چکے ہیں۔

'جان اچھی فلمیں چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے میں نے ان سے رابطہ کیا'۔

فلم کی شوٹنگ زیادہ تر شمالی ہندوستان میں گی ۔

جان اور پرمیت نے 2005 میں فلم 'کال ' میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد 2006 میں 'بابل' کے سیٹس پر ان کی دوستی بہت گہری ہو گئی۔

پرمیت کو سب سے پہلے 1995 میں 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' سے شہرت ملی جس میں انہوں نے کلجیت کاکردار ادا کیا تھا۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025