• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

گینگ وار' کی تیاری'

شائع February 4, 2014
کراچی میں رینجرز اہلکار معمول کے گشت پر ہیں۔- اے ایف پی فوٹو
کراچی میں رینجرز اہلکار معمول کے گشت پر ہیں۔- اے ایف پی فوٹو

کراچی: گجر آرٹس پروڈکشن کے تحت 'گنگر وار' نامی پاکستانی فلم بننے جا رہی ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران گجر آرٹس پروڈکشن کے سی ای او اور فلم ڈائریکٹر شہزاد احمد گجر نے نئے آنے والے پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی اور کردار کسی خاص تنظیم یا افراد کے گرد گھومنے کی بجائے شہر کی مکمل صورتحال کی عکاسی کرے گی۔

فلم کا میوزک علی افضل نے ترتیب دیا ہے جبکہ راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

گینگ وار کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ دس دنوں میں شروع کردی جائے گی اور اسے چھ ماہ میں مکمل کرنے کے بعد رواں سال ہی سنیما گھروں کی زینت بنا دیا جائیگا۔

فلم کی کہانی سلیم مراد نے لکھی ہے جبکہ فلم پر تقریباً 3 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی، اس حوالے سے گجر برادرز آج کل کراچی میں ہیں اور سرمایہ کاروں سے رابطے میں ہیں۔

گینگ وار میں ٹیلیویژن آرٹسٹس اور نئے چہروں کو بھی متعارف کروایا جائے گا۔

دوسری جانب گلوکار و اداکار علی ظفر کہتے ہیں کہ پاکستانی فلم میں کام کرنے کی خواہش تھی تاہم انہیں جن فلموں میں کاسٹ کرنے کی پیشکش ہوئی وہ غیر معیاری اوران کی سوچ کے مطابق نہیں تھیں۔

لہٰذا انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اور اپنے شوق کی تکمیل کے لئے خود فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ظفر نے بتایا کہ فلم کے سکرپٹ پرکام شروع ہوچکا ہے جس کی شوٹنگ پاکستان میں ہوگی اور فلم میں پاکستانی فنکار جلوہ گر ہوں گے۔

اداکار فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے اور موسیقی بھی خود ترتیب دیں گے تاہم فی الحال اس کے ہدایت کار اور مصنف کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024