• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

فہد، نور سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

شائع February 3, 2014
پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکار نور دوبارہ فلموں میں نظر آئیں گی۔- اے ایف پی فوٹو
پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکار نور دوبارہ فلموں میں نظر آئیں گی۔- اے ایف پی فوٹو

لاہور: لولی وڈ فلم انڈسٹری کی پرکشش اداکار نور تین سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے کی تیاریوں میں ہیں۔

نور کا کہنا ہے کہ فنکار کبھی پرانا نہیں ہوتا، بس ذرا فن دکھانے کا موقع ملنا چاہیے۔

حسین و چنچل نور نے 2011 میں فلم 'بھائی لوگ' میں ایک صحافی کا کردار ادا کیا تھا، تین سال تک وہ فلموں اور شوبز سرگرمیوں سے دور رہیں تاہم فلمی دنیا کی کشش پھر سے انہیں کھینچ لائی۔

اداکار آج کل اردو فلم ’عشق پازیٹو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، کہتی ہیں کہ کم بیک کرنا مشکل ضرور تھا لیکن اب فلموں کا حصہ بنی رہیں گی۔

عشق پازیٹو میں عرفان کھوسٹ اورجاوید شیخ کے ساتھ شام چوراسی گھرانہ بھی اداکاری میں قدم رکھ رہا ہے، استاد حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد فلم میں ہیرو کا کردار نبھائیں گے۔

یاد رہے کہ نور متعدد فلموں میں کام کرنے کے علاوہ ماڈلنگ اور کمرشلز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہیں۔

اداکار فہد مصطفیٰ ۔- انٹرنیٹ فوٹو
اداکار فہد مصطفیٰ ۔- انٹرنیٹ فوٹو

معروف ٹی وی اداکار اور مارننگ شو کےمیزبان فہد مصطفٰی اداکار جاوید شیخ کے ساتھ فلم 'نامعلوم افراد' میں جلوہ گر ہوں گے۔

یہ فلم کراچی میں جاری دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں بنائی جا رہی ہے جس کی عکس بندی گزشتہ کئی دنوں سے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا سمیت مضافات کے علاقوں میں جاری ہے۔

فلم کا 55 فیصد کام فلمایا جاچکا ہے، باقی کام مکمل کرانے کیلئے رواں ماہ کے وسط سے 15 روز کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر فہد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پہلی فلم میں کام کرکے کافی خوش ہیں، وہ جاوید شیخ کے ساتھ ڈراموں میں کافی کام کرچکے ہیں۔

تاہم بڑے پردے پر کام کرنے کا اپنا ہی مزا ہے، جاوید شیخ سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں کیونکہ وہ ایک فلمی اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024