• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فرحان بنیں گے 'کے بی سی' کے میزبان

شائع February 3, 2014
بولی وڈ اداکار فرحان اختر۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار فرحان اختر۔- اے ایف پی فوٹو

ممبئی : بولی وڈ اداکار فرحان اختر مشہور ٹی وی کوئز شو 'کے بی سی' کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) جس کے 6 سیزن چل چکے ہیں، کے میزبان امیتابھ بچن کا اس شو کی کامیابی میں بڑا ہاتھ ہے لیکن اس بات کا امکان ہے کہ فرحان اختر کو امیتابھ بچن کی جگہ لایا جائے گا۔

کیونکہ کے بی سی کی انتظامیہ نے ان دنوں میزبانی کیلئے فرحان اختر سے رابطہ کیا ہے اور دونوں کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔

کے بی سی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ انہوں نے نوجوان ناظرین کو پروگرام کی طرف مائل کرنے اور نوجوان آڈیئنس بڑھانے کیلئے نوجوان میزبان لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے فرحان سے بہتر کوئی نہیں ہوسکتا۔

فرحان نے بھی بات چیت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے سوچنے کیلئے وقت مانگا ہے۔

یاد رہے کہ 'کے بی سی' کے ایک سیزن کی میزبانی شاہ رخ بھی کر چکے ہیں لیکن وہ امیتابھ کی جگہ نہ لے سکے تھے۔

اداکار کی رواں ماہ نئی فلم 'شادی کے سائیڈ افیکٹس' بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں انہوں نے اداکاری کے ساتھ آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔

یہ کہانی ہے ایک ایسے جوڑے کی ہے جو اپنی زندگی کے الجھے ہوئے معاملات کو سلجھانے میں مصروف ہے۔

دو ہزار چھ میں بننے والی فلم 'پیار کے سائیڈ افیکٹس' کے سیکوئل کو ساکیت چودھری نے ڈائریکٹ کیا ہے، جس میں پہلی بار فرحان اختر، ودیا بالن کے ہمراہ جلوہ گر ہیں۔

فرحان اس سے قبل فلم 'راک آن' اور 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' کیلئے بھی گیت ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

لو اسٹوری کا ڈارپ سین 'شادی کے سائیڈ افیکٹس' سینما گھروں کی زینت بننے کے بعد لوگوں کو کس حد تک متاثر کر پاتی ہے اس کے لیے 14 فروری تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024