• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

الطاف حسین کی 'کردار کشی' پر ایم کیو ایم رہنماؤں کی مذمت

شائع February 2, 2014
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان خطاب کررہے ہیں—آئی این پی فوٹو۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان خطاب کررہے ہیں—آئی این پی فوٹو۔
جلسے میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی—آئی این پی فوٹو۔
جلسے میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی—آئی این پی فوٹو۔
۔—آئی این پی فوٹو۔
۔—آئی این پی فوٹو۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں نے اتوار کے روز انکے قائد الطاف حسین کی کردار کشی پر مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف ہونے والی 'سازشوں' کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کیخلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے لیکن یہاں جمع ہونے والے شہریوں نے ان کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے۔

جلسے کے موقع پر بڑی تعداد میں ایم کیو ایم کے کارکنان موجود تھے جبکہ کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔

یہ احتجاج ایسے موقع پر کیا گیا جب ایک برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پراسکیوٹرز نے پاکستانی حکام سے دو ملزمان کو تلاش کرنے کی درخواست کی ہے جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ ستمبر 2010ء میں سینئر ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق کے قتل میں ملوث تھے۔

رپورٹ میں محسن علی سید اور محمد کاشف خان کامران کو شناخت کیا گیا جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دونوں پاکستانی حکام کی حراست میں ہیں تاہم انہیں باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا۔

جلسے سے خطاب کے دوران ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ الطاف حسین کےخلاف سازش کے تانے بانے بنے جارہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹرائل کے خلاف اپنا جمہوری اور قانونی حق استعمال کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024