• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

مردان: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

شائع February 2, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

مردان: خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مردان میں کارروائی کے دوران مبینہ طور پر ذکاء اللہ اور فیضان نامی دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن سے خود کش جیکٹس اور بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی انٹیلی جنس رپورٹس کے بعد عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد مردان شہر میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی بنا رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024