• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صوابی: پولیس کی کارروائی میں چار شدت پسند ہلاک

شائع February 1, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے تھانہ پرمولی کے گاؤں خان پور میں آج ہفتے کے روز مبینہ پولیس مقابلے کے دوران چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق نواحی گاؤں میں شکولی پرائمری اسکول میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور اس دوران پولیس کے ساتھ مقابلے میں چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہ اس وقت بھی یہاں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ضلع صوابی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خالد حقانی کا گڑھ سمجھاجاتا ہے اور جب سے انہوں نے یہاں کا چارج سنبھالا ہے اس علاقے میں شدت پسند حملوں میں تیزی آئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024