• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: دستی بم حملوں میں تین افراد زخمی

شائع January 31, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج جمعہ کے روز تین مختلف دستی بم حملوں میں کم سے کم تین افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب ایک گاڑی میں سوار دو مشتبہ افراد نے پولیس موبائل پر دستی حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن بم ان کی گاڑی میں ہی پھٹ گیا جس سے دونوں افراد زخمی ہوگئے۔

اس ہی دوران ایک دستی بم ایک اور دستی بم پولیس اہلکار کے ہاتھ میں پھٹ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ایک پولیس اہکار بھی زخمی ہوا۔

بعد میں پولیس نے ان افراد کو حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔

اس کے علاوہ آج صبح سائٹ میٹروول شہدا قبرستان کے قریب بھی موٹر سائیکل سواروں نے غیر سرکاری تنظیم کے جنرل سیکریٹری نور محمد کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024