• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈمپل کوئین کی سالگرہ

شائع January 31, 2014
بولی وڈ اداکار پریتی زنٹا ۔- انٹرنیٹ   فوٹو
بولی وڈ اداکار پریتی زنٹا ۔- انٹرنیٹ فوٹو
بولی وڈ اداکار پریتی زنٹا ۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار پریتی زنٹا ۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار پریتی زنٹا ۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار پریتی زنٹا ۔- اے ایف پی فوٹو

دلکش مسکراہٹ اور دلفریب اداؤں والی بولی وڈ کی خاتون اداکار پریتی زنٹا آج اپنی 39ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

دلوں کو گھائل کر دینے والی من موہنی اداؤں کی مالک پریتی اکتیس جنوری انیس سو پچھتر کو ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو اٹھانوے میں فلم 'دل سے' میں معاون اداکار کی حیثیت سے کیا۔

اسی سال فلم 'سولجر' میں بطور ہیروئن جلوہ گر ہوئیں، یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی اور اس کے بعد کامیابیوں کا نہ ختم ہونے والا سفر شروع ہوگیا۔

اس کے بعد پریتی نے کیا کہنا، مشن کشمیر، دل چاہتا ہے، چوری چوری چپکے چپکے، کوئی مل گیا، کل ہونا ہو، ویر زارا، سلام نمستے، کرش، کبھی الوداع نہ کہنا سمیت ہندی، تیلگو، پنجابی اور ایک انگلش فلم میں کام کیا۔

پریتی کی بہت سی فلمیں کامیاب رہیں جن میں کئی ایوارڈز اپنے نام کیے اور انڈسٹری کے تمام ہی کامیاب اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

اس کے علاوہ اپنی ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'عشق ان پیرس' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم یہ فلم باکس آفس پر کمال نہ دکھا سکی۔

فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ وہ ہندوستانی کرکٹ کے اہم ایونٹ آئی پی ایل سے بھی وابستہ ہیں اور سماجی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔

دو ہزار دس میں پریتی کی فنی اور انسانی فلاح و بہبود کی خدمات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف ایسٹ لندن کی جانب سے انھیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے بھی نواز جا چکا ہے۔

آج کل بھی وہ 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں نیرج پھاٹک کی 'بھیاجی سپرہٹ' اور 'ہیپی اینڈنگ' شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024