• KHI: Maghrib 5:52pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:52pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:37pm

نصیر آباد میں بم دھماکا، ایک شخص ہلاک

شائع January 30, 2014
فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں جمعرات کو پیٹرول پمپ پر دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور کم سے کم بارہ افراد افراد زخمی ہو گئے۔

ایک مقامی پولیس افسر جان محمد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک پک اپ ٹرک پیٹرول پمپ پر اپنی باری کے انتظار میں قطار میں تھا اچانک اس میں زور دار دھماکا ہوا۔

جان محمد نے مزید بتایا کہ دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے جبکہ زخمیوں ہونے والوں میں چھ کی حالت تشویشناک ہے۔

فوری طور پر دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں اور نا ہی کسی گروپ نے ان دھماکوں کو ذمہ داری قبول کی ہے۔.

پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ، کارکن ہلاک

چمن: ضلع قلعہ عبدللہ کے بائی پاس روڈ پر جمعرات کو پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے کارکن فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

لیویز اہکاروں کے مطابق بخت محمد اپنے ساتھی کے ہمراہ تھے جب نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گئے اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔

حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ تاہم فوری طور پر ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

طالبان حمایتی مذہبی عالم ہلاک

بدھ کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں طالبان کے حمایت یافتہ با اثر عالم دین مولانا عبداللہ زاکری کو دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ سے ہلاک کر دیا تھا۔

مولانا 2001 کے بعد افغانستان میں امریکا کی قیادت میں نیٹو افواج کے خلاف جہاد کے حامیتی تھے اور انہوں نے ان کے خلاف فتوٰی جاری کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024