• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اب موٹی نہیں ہوں، پرینتی

شائع January 30, 2014
بولی وڈ اداکارپرینتی چوپڑا۔- اے پی فوٹو
بولی وڈ اداکارپرینتی چوپڑا۔- اے پی فوٹو

ممبئی: بولی وڈ کی خاتون اداکار پرینتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ اب وہ اوور ویٹ نہیں ہیں بلکہ انہوں نے اپنا وزن کافی حد تک کم کر لیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، جب انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو وہ کافی موٹی تھیں، لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ اب ان کا وزن بالکل پرفیکٹ ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ وہ سائز زیرو کی لسٹ میں شامل نہیں ہونا چاہتیں اور نہ ہی وہ کبھی زیرو سائز ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے اس سلسلے میں اداکار ودیا بالن، ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ اداکارائیں بھی اپنے لک سے خوش ہیں۔

پرنیتی نے کہا کہ وہ پھر بھی اپنے وزن کے بارے میں اکثر اوقات فکرمند ہو جاتی ہیں مگر یہ سب لائف کا حصہ ہیں۔

لباس کے بارے میں اپنی پسند بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کبھی سلوو لیس پہننا پسند نہیں کرتیں کیونکہ وہ اس میں موٹی لگتی ہیں۔

اداکار آج کل اپنی فلم 'ہنسی تو پھنسی' کی پروموشن میں مصروف ہیں، فلم میں ان کے ساتھ سدھارت ملہوتر جلوہ گر ہو رہے ہیں جو اس سے قبل فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024