• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

دبنگ خان عدالت میں پیش

شائع January 29, 2014 اپ ڈیٹ January 30, 2014
بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ کے دبنگ ہیرو بدھ کے روز چنکارہ ہرن کیس میں جودھ پور کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انھوں نے اپنا بیان عدالت کو ریکارڈ کرا دیا اور اپنے خلاف لگے الزامات سے انکار کیا۔

اڑتالیس سالہ اداکار جودھ پور سیشن عدالت میں اپنی پیشی کے موقع پر وکیل کے ہمراہ آئے جہاں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔

سلمان کی اسلحہ رکھنے اور ہرن کا شکار کرنے کے مقدمات کو ایک مقدمے میں تبدیل کرنے کی اپیل عدالت نے مسترد کر دی اور انہیں دس مارچ کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے انیس سو اٹھانوے میں فلم کی شوٹنگ کی دوران کالے ہرن کا شکار کیا تھا جس پر جودھ پور کے وائلڈ لائف حکام نے مقدمہ درج کر لیا تھا اور انہیں ایک ہفتے جیل میں رہنا پڑا تھا۔

شکار کے موقع پر سلمان کے ساتھ اداکار سیف علی خان، اداکار تبو اور سونالی باندرے بھی شریک تھے اور فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں جودھ پور میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ ریاست کی پولیس نے ان کے خلاف 1998 میں مبینہ طور پر دو کالے ہرن مارنے کے سلسلے میں چار مقدمات درج کیے تھے، کالا ہرن اس علاقے میں نایاب ہے اور اس کے شکار پر پابندی ہے۔

خیال رہے کہ اداکار کو 'ہٹ اینڈ رن' کیس کا بھی سامنا ہے، ہندوستانی عدالت نے دسمبر دو ہزار تیرہ میں سلمان کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دے رکھا ہے۔

خان پر ستمبر 2002 میں اپنی ٹویوٹا لینڈ کروزر گاڑی کو ممبئی کے نواح میں فرش پر سوئے ہوئے پانچ بے گھر افراد کے اوپر چڑھانے کا الزام ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے, اگر وہ مجرم پائے گئے تو انہیں دس سال قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔

دبنگ ہیرو 1980 کے آخر میں اپنی پہلی ہٹ رومانوی فلم 'میں نے پیار کیا' کی کامیابی کے بعد ایک متنازعہ شخصیت رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024