• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

'مسلمان سلمان خان کی فلمیں نہ دیکھیں'

شائع January 28, 2014
۔ —فائل فوٹو
۔ —فائل فوٹو

ممبئی: ہندوستان میں علماء کے ایک حلقے نے نریندر مودی کے حق میں بیان دینے پر مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سلمان خان کی فلموں کا بائیکاٹ کریں۔

سلمان خان نے حال ہی میں کہا تھا کہ گجرات کے وزیر اعلٰی مودی کو 2002 میں گجرات دنگوں پر افسوس ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں۔

کچھ دنوں پہلے اپنی نئی فلم 'جے ہو' کی تشہیر کے موقع پر سلمان نے مودی کے ساتھ پتنگیں بھی اڑائیں جس پر مسلم برادری میں اشتعال پھیلا۔

خان کے بیان کو آئندہ وزیر اعظم بننے کی کوششیں کرنے والے مودی کی طرف داری کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتہ احمد آباد میں مودی کو 'عظیم شخص' قرار دینے کے بعد سلمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ عدلیہ کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد وزیر اعلٰی کو گجرات دنگوں پر افسوس ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں۔

آل انڈیا علماء کونسل اور بھنڈی بازار میں ایک مسجد کے امام مولانا اعجاز کشمیری کا کہنا ہے کہ'سلمان کا مودی کے حق میں بیان اشتعال انگیز اور افسوس ناک ہے'۔

'اس بیان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور سلمان کے معافی مانگنے تک مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ بولی وڈ اداکار کی موجودہ اور مستقبل میں آنے والی فلموں کے علاوہ ان کی توثیق کردہ تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں'۔

مولانا کشمیری نے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سلمان کو اپنے سماجی اور مذہبی تقریبات میں بھی مدعو نہ کریں۔

مساجد کے اماموں پر مشتمل ایک تنظیم کے سیکریٹری جنرل مولانا خلیل الرحمان نوری نے کہا 'مودی مسلمانوں اور سیکولر ووٹرز کے سامنے اپنا تصور بہتر بنانے کے لیے سب کچھ کرنے پر تیار ہیں'۔

'کیا سلمان دنگوں کے دوران تکلیفیں برداشت کرنے والے بچوں اور خواتین کا درد محسوس کر سکتے ہیں اور انہوں نے متاثرین کی بحالی کے لیے کبھی کچھ کیا؟'

سلمان کے والد سلیم خان کے مطابق، ان کے بیٹے نے کچھ اشتعال انگیز بیان نہیں دیا۔

'کیا لوگوں کو وہ وزراء اعلٰی یاد ہیں جن کے عہدِ حکومت میں متعدد مرتبہ فرقہ وارانہ فسادات ہوئے؟'

'لوگ مودی کو اس لیے یاد رکھے ہوئے ہیں کہ وہ کئی مرتبہ الیکشن جیتے اور اب وزیر اعظم بننے کے خواہش مند ہیں'۔

مودی کے ایک کٹر حامی ظفر سریشوالا نے کہا کہ سلمان خان کا بیان کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہوا۔

'سلمان خان ایک آسان ہدف ہیں اور مولویوں کے پاس انہیں ہدف بنانے سے بہترین کام نہیں ہو گا'۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 15 مارچ 2025
کارٹون : 14 مارچ 2025