• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

مصر: سیسی کے صدارتی انتخابات لڑنے پر فوج کی حمایت

شائع January 27, 2014 اپ ڈیٹ January 28, 2014
مصری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح ال سیسی، اے پی فوٹو۔۔۔
مصری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح ال سیسی، اے پی فوٹو۔۔۔

کائرہ: مصر کی فوجی کونسل نے فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح ال سیسی کو صدارت کی دوڑ کے لئے ہری جھنڈی دکھادی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجینسی ( ایم ای این اے) نے کہا ہے کہ السیسی سرکاری طور پر اپنی امیدواری کا اعلان کر سکتے ہیں۔

مذہب پسند محمد مرسی کو گزشتہ سال جولائی میں صرف ایک سال اقتدار میں رہنے کے بعد مصر کے فوجی جنرل نے اقتدار سے برطرف کر دیا تھا۔

اس کے بعد سے سیکورٹی فورسز نے خونی کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جس میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں اسلام پسندوں سمیت اخوان المسملون کے اہم سرکردہ رہنماؤں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

سیکورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ فوج کی اعلٰی کمان نے سیسی کو صدارت کی دوڑ کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے اور کچھ دنوں میں اس حوالے سے اعلان کیا جانا متوقع ہے۔

اس سے قبل ایوان صدر نے انہیں جنرل سے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا اعلان کیا تھا جس کے حوالے سے سیکورٹی افسران کا کہنا ہے کہ یہ ایوان صدر کی جانب سے اشارہ ہے کہ وہ خود کو صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

ایک سیکورٹی افسر کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی امید تھی یہ جنرل کے عہدے سے استعفٰی سے پہلے کا قدم ہے اورعنقریب ان کی امیدواری کا اعلان متوقع ہے۔

سیسی کو صدارتی انتخاب لڑنے کے لئے وزیر دفاع اور فوج کے عہدے سے استعفٰی دینا پڑے گا۔

دوسری جانب فوج کی حمایت یافتہ حکومت میں اعتدال پسند نائب وزیر اعظم زیاد بہا الدین نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔

بہا الدین جو ایک وکیل بھی ہیں نے ملک میں جامع سیاسی عمل پر زور دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024