• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ججز نظر بندی کیس: مشرف کو آج کی سماعت میں پیشی سے استثنیٰ مل گئی

شائع January 27, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ وصول کرنے کے بعد ان کی آج کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الحرحمان نے پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پرویز مشرف کی جگہ ان کے ضامن عدالت میں پیش ہوئے۔

پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا تھا کہ سابق صدر عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، جس پر عدالت نے پرویز مشرف کی آج کی پیشی سے استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

سترہ جنوری کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے وزارتِ داخلہ کو بھی حکم دیا تھا کہ وہ 27 جنوری کو مشرف کی پیشی کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کریں۔

یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے تین نومبر 2007ء کو اعلیٰ عدلیہ کے 60 ججوں کو نظر بند کرنے پر یہ مقدمہ اگست 2009ء میں ایک مقامی وکیل کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024