• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ڈیرہ بگٹی: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

شائع January 27, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

ڈیرہ بگٹی: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں آج پیر کے روز نامعلوم شدت پسندوں نے بم دھماکے سے سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو تباہ کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا تھا جو گزشتہ رات دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے بعد گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پائپ لائن کی مرمت کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

صوبہ بلوچستان میں گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی کئی مرتبہ شدت پسند اس قسم کی کارروائی کرتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سات اپریل کو بھی اسی قسم کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں نامعلوم افراد نے اوچ میں صوبے کی ایک اہم گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024