• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ہنگو: کھلونا بم دھماکے میں چھ بچے ہلاک

شائع January 26, 2014
۔ —فائل فوٹو
۔ —فائل فوٹو

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں ایک مکان پر اتوار کی شام ہونے والے کھلونا بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چھ بچے ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ضلعی پولیس افسر افتخار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ اورکزئی کے ہیڈ کواٹر کے قریب علاقے بابر میلہ میں بچے ایک کھلونا بم سےکھیل رہے تھے کہ وہ پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے بچے ایک دیہاتی فضل گل کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

ایک پولیس افسر نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ بچوں کو یہ کھلونا بم کھیتوں سے ملا، جس کے ساتھ وہ کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔

واقعہ میں پانچ بچے موقعہ پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ زخمی ہونے والے ایک بچے کا علاج جاری ہے۔

ڈی پی او نے کہا ہے کہ فضل گل کے گھر کی تلاشی کے علاوہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

علاقے کے پولیس انچارج تاج محمد نے بم ڈسپوزل سکواڈ کا حوالے سے بتایا کہ ہلاکتیں دستی بم پھٹنے سے ہوئیں۔

ہلاک ہونے والے بچوں میں دس سالہ آصف، آٹھ سالہ عاشق، سات سالہ اسحاق، سگے بھائیوں سمیت حضرت، محب اور زکیا سگے بہن بھائی بھی شامل ہیں جن کی عمریں چار سے سات سال کے درمیان تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024