• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

مصر: بغاوت کی سالگرہ کے موقع پر 49 ہلاکتیں

شائع January 26, 2014
دارالحکومت قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں 2011 ء کے انقلاب کی تیسری سالگرہ کے موقع پر مصری عوام کا ہجوم، اے ایف پی فوٹو۔۔۔
دارالحکومت قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں 2011 ء کے انقلاب کی تیسری سالگرہ کے موقع پر مصری عوام کا ہجوم، اے ایف پی فوٹو۔۔۔

کائرہ: مصر میں 2011 ء کے انقلاب کی تیسری سالگرہ کے موقع پر حکومتی حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم 49 افراد ہلاک ہو گئے۔

مصر میں سابق صدر حسنی مبارک کا تختہ الٹے جانے کے تین سال مکمل ہونے پر فوج کے حامیوں اور معزول صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جھڑپوں میں 247 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزارت کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران 1079 افراد کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔

اسلام پسند محمد مرسی کو گزشتہ سال جولائی میں صرف ایک سال اقتدار میں رہنے کے بعد مصر کے فوجی جنرل عبدل فتح ال سیسی نے اقتدار سے برطرف کر دیا تھا۔

اس کے بعد سے سیکورٹی فورسز نے خونی کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جس میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں اسلام پسندوں سمیت اخوان المسملون کے اہم سرکردہ رہنماؤں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024