• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:51pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:26pm
  • ISB: Asr 4:43pm Maghrib 6:33pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:51pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:26pm
  • ISB: Asr 4:43pm Maghrib 6:33pm

سندھ کے مختلف علاقوں میں کریکر حملے

شائع January 24, 2014 اپ ڈیٹ January 25, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

حیدر آباد: سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعے کے روز متعدد کریکر حملے ہوئے تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

صرف حیدر آباد میں ہی پانچ سات مختلف مقامات پر کریکر دھماکے رپورٹ کیے گئے۔

واقعات کی وجہ سے ڈی آئی جی حیدر آباد اکرم نعیم بھروکا نے پانچ ایس ایچ اوز کو معطل کردیا ہے جبکہ دیگر چار کو ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بہادر نے معطل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں کے بعد 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ایس ایچ اوز کو اس وجہ سے معطل کیا گیا کیوں کہ انہوں نے ان کریکر بموں کو پھینکنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

تاحال کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ایس ایس پی جامشورو وسی حیدر نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ جئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم) کے دو کارکنوں کو جامشورو ضلع سے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہیں کامران بھگیو اور مختیار لغاری کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ان کی جسمم سے وابسطگی کی تصدیق کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ جسمم نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے سندھ سے متعلق بیان پر برطانیہ کی خاموشی پر 25 جنوری کو ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

واقعات کے بعد سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 اپریل 2025
کارٹون : 6 اپریل 2025