• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مستونگ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تین مشتبہ افراد گرفتار

شائع January 24, 2014
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے آج جمعے کے روز تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ان افراد کو مستونگ کے علاقے کانک اور درین گڑھ سے حراست میں لیا گیا۔

اس آپریشن میں ایف سی، پولیس، اے ٹی ایف، لیویز، بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں جن کو بکتر بند گاڑیوں کے علاوہ ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے۔

آپریشن کے دوران کانک اور درین گڑھ کے داخلی اور خارجی استوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں تین روز قبل زائرین کی بس پر بم حملے میں تیس افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاج دھروں کا سلسلہ شروع ہوا، تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی کے بعد گزشتہ رات دھرنے ختم کردیئے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024