پشاور: کار بم دھماکے میں چھ ہلاکتیں
پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔
ایس پی پشاور رحیم شاہ نے بتایا کہ جمعرات کو سکیم چوک کے قریب ایک ورک شاپ میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے وہاں کھڑی سفید گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
شاہ نے بم ڈسپوزل سکواڈ کے حوالے سے بتایا کہ تباہ ہونے والی الٹو میں ممکنہ طور پر پچیس سے تیس کلو گرام بارودی مواد نصب تھا۔
ٹی وی پر چلنے والی فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ ریسکیو اور پولیس اہلکار ملبہ کی چھان بین کر رہے ہیں۔
ایس پی شاہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بارودی مواد سے بھری گاڑی کو ممکنہ طور پر کسی دہشت گردی کی واردات میں استعمال کیا جانا تھا لیکن وقت سے پہلے ہی دھماکا ہو گیا۔
ڈی ایس پی فضل وحید نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
تبصرے (1) بند ہیں