• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

راولپنڈی: برقعہ کی مدد سے بینک ڈکیتی

شائع January 23, 2014
۔ —فائل فوٹو
۔ —فائل فوٹو

راولپنڈی: چار ڈاکوؤں نے بدھ کو راولپنڈی میں عملے کو یرغمال بنانے کے بعد بینک سے پینتالیس لاکھ روپے لوٹ لیے۔

شہر کے علاقے مندرہ میں واقع بینک کے مینیجر نے بتایا کہ دوپہر تقریباً ایک بجے برقعہ پہنے ایک شخص نے اپنے پرس سے پستول نکالا اور سیکورٹی گارڈ کو قابو کر لیا۔

بعد میں آہنی سلاخوں سے مسلح مزید دو ڈاکو بینک میں داخل ہوئے اور انہوں نے دوسرے سیکورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا۔

بینک مینجر کے مطابق، ڈاکووں نے کیشیئر کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے، پیسے لوٹے اور باآسانی فرار ہو گئے۔

واقعہ کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا۔ اس موقع پر ڈکیتی کے وقت پولیس سیکورٹی نہ ہونے کا بھی نوٹس لیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بینک ڈکیتی کے لیے برقعہ کا استعمال ایک نیا طریقہ ہے، کیونکہ پولیس اور محافظ عموماً برقعہ پوش خواتین کی چیکنگ نہیں کرتے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024