• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'اداکاری چھوڑی تو بیمار ہو جاؤں گا'

شائع January 22, 2014
بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ کے بگ بی و اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ فارغ بالکل بھی نہیں بیٹھ سکتے۔

ممبئی میں ایک انٹرویو کے دوران بگ بی نے کہا کہ فلموں میں اداکاری ان کو مصروف رکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری ان کا جنون ہے وہ اس سے کنارہ کش ہونے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو وہ بیمار پڑ جائیں گے۔

امیتابھ نے کہا کہ بہت لوگ ان سے یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ 71 برس کے ہوگئے ہیں اور ابھی بھی اداکاری کیوں کر رہے ہیں۔

ان کا یہی جواب ہوتا ہے کہ جس دن انہوں نے اداکاری چھوڑی وہ بستر سے لگ جائیں گے، لہٰذا اداکاری کے بغیر ان کا زندہ رہنا ممکن نہیں ہے۔

بولی وڈ میں ان دنوں ماضی کی سپر ہٹ فلموں کے ری میک بنائے جانے کا زور ہے، اسی لئے بگ بی جنہوں نے فلم 'پا ' میں بارہ برس کے ایک بچے کا کردار نبھایا تھا اب ایک تیس برس کے خوبرو جوان کا روپ دھارنے کی تیاری کئے بیٹھے ہیں۔

اسّی کی دہائی میں بنائی گئی ایکشن سے بھرپور فلم 'آخری راستہ' کے ری میک میں بولی وڈ کے شہنشاہ پہلے کی طرح اس فلم میں بھی ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔

ایک کردار تیس برس کے جوان بیٹے کا ہوگا دوسرا اس کے بوڑھے باپ کا ہوگا، اب سب کو انتظار ہے کہ بگ بی اس نئی فلم میں کس ہیروئن کو کاسٹ کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024