• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سلمان سلور سکرین پر تہلکہ مچانے کو تیار

شائع January 22, 2014
دبنگ خان کی آنے والی فلم 'جے ہو ' کا پوسٹر۔- انٹرنیٹ فوٹو
دبنگ خان کی آنے والی فلم 'جے ہو ' کا پوسٹر۔- انٹرنیٹ فوٹو

ممبئی: سہیل خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی سلمان خان کی ایکشن ڈرامہ فلم 'جے ہو' کے ٹریلر اور گانوں کے بعد فلم کے ڈائیلاگ پروموز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

فلمساز و ہدایت کار سہیل خان کی اس فلم میں دبنگ خان کے ساتھ ڈیزی شاہ، ثناء خان، تبو اور ڈینی اہم کرداروں میں موجود ہیں جبکہ سنیل شیٹھی بطور مہمان اداکار حصہ لے رہے ہیں۔

اے آر مرگادوس کی تحریر کردہ اس فلم کو سہیل خان نے سنیل کے ساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں سلمان خان آرمی آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کا میوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔

ممبئی میں سجی پروموشن تقریب میں سلو میاں نے خود بھی فلم کا گانا گایا اور ڈانس بھی خوب کیا جبکہ ڈیزی شاہ نے شرکت کر کے رنگ جما دیا۔

ماڈلنگ سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والی اداکار ثناء خان کا کہنا ہے کہ 2005 میں میری ریلیز ہونے والی فلم 'یہی ہے ہائی سوسائٹی' ایک بجٹ کی فلم تھی جس کی وجہ سے مجھے کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

اب ایک عرصہ بعد سہیل خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'جے ہو' میں سلمان خان، تبو اور ڈیزی شا جیسے بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کر رہی ہوں جو میرے لیے ایک اعزاز ہے۔

انٹرویو کے دوران ثناء نے کہا کہ آنے والا دور میرا ہے اور میں اپنی پرفارمنس سے بولی وڈ میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہوں گی۔

ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم 24 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور امید کی جا رہی ہے کہ شائقین کے معیار پر پورا اترے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024