• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: کے ای ایس سی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی

شائع January 22, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے گزشتہ روز منگل کو کراچی الیکٹرک کمپنی کے صارفین کے لیے جولائی اور اگست میں بجلی کی قیمت میں کمی جبکہ ستمبر کے لیے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔

نیپرا حکام کے مطابق جولائی 2013ء کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق جولائی میں صارفین نے 1ارب 42 کروڑ یونٹ بجلی استعمال کی تھی۔ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 43 پیسے فی یونٹ کافائدہ پہنچایاگیاہے۔ اگست میں صارفین نے ایک ارب 40کروڑ 97 لاکھ یونٹ بجلی استعمال کی تھی۔

اس کے علاوہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ ستمبر میں کراچی الیکٹرک کے صارفین نے ایک ارب 39 کروڑ 71 لاکھ یونٹ بجلی استعمال کی۔

کراچی الیکٹرک کمپنی فروری کے بلوں میں ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔

ٹیرف میں اضافے اور کمی کا اطلاق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب نیپرا نے رواں مالی سال کے لیے ملتان الیکٹرک پاورکمپنی کے ٹیرف کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کا ٹیرف برقرار رکھا گیا ہے۔ ایک سے 100 یونٹ گھریلو کیٹگری کے ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ کمی، ایک سو ایک سے تین سو یونٹ 1٫25روپے فی یونٹ اضافہ،301 سے 700یونٹ 25 پیسے فی یونٹ اضافہ جبکہ 700یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ کمرشل و صنعتی صارفین کے ٹیرف میں 50 پیسے اور زرعی صارفین کے ٹیرف میں 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

بجلی چوری کی صارفین سے وصولی اور دیگر مدوں میں لیے جانے والے چارجز میں آٹھ ارب روپے کم کردیے گئے۔

ٹیرف میں اضافے اور کمی کی صارفین پر منتقلی کا فیصلہ وزارت پانی وبجلی اور وزرارت خزانہ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024