• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خیبر ایجنسی: ریمورٹ کنٹرول بم حملہ دو رضاکار ہلاک

شائع January 15, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں آج بدھ کے روز ہونے والے سڑک کنارے نصب بم کے دھماکا میں امن کمیٹی کے دو رضاکار ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے ذخہ خیل میں سڑک کے کنارے امن کمیٹی کے مورچہ کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی خیبر ایجنسی میں ایک گھر پر نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

خیبر ایجنسی میں اس سے قبل بھی کئی بار اس قسم کے حملے ہوچکے ہیں اور یہ علاقہ افغان سرحد سے متصل ہے جہاں پر القاعدہ سے تعلق رہنے والے شدت پسندوں کی بھی پناہ گاہیں موجودہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024