• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کابل: خودکش حملہ آور فائرنگ سے ہلاک

شائع January 15, 2014
حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس نے ایک قبائلی رہنما کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔—فائل فوٹو۔
حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس نے ایک قبائلی رہنما کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔—فائل فوٹو۔

کابل: افغانستان میں پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خودکش حملہ آور کو اس وقت ہلاک کردیا۔

کابل کے کرائم انویسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل گل آغا ہاشمی کا کہنا ہے کہ کابل کے مغربی علاقے میں خودکش حملہ آور کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس نے قبائلی رہنما کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گھر شمالی صوبے بغلان سے تعلق رکھنے والے محمد عالم کا تھا۔

گل آغا ہاشمی نے کہا جب سیکیورٹی اہلکار نے حملہ آور پر فائرنگ کی تو نہ تو دھماکہ ہوا اور نہ ہی اس واقعہ میں کوئی زخمی ہوا۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی طالبان مسلسل باغیوں کے مخالفین کو بم حملوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

تاہم اس ناکام حملے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024