راولپنڈی فسادات: 19 افراد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
راولپنڈی: راولپنڈی کے راجا بازار میں یوم عاشور کو پیش آنے والے واقعے کے انیس ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نومبر میں دس محرم کو راولپنڈی کے راجا بازار میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جسکے دوران نو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
واقعے کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا تاہم انیس ملزموں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزموں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی شہر میں ہی 30 دسمبر کو امام بارگاہ پر ایک خود کش حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔