• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جیک ریان کی نئی فلم

شائع January 11, 2014
جیک ریان سیریز کی نئی فلم  کا پوسٹر۔- انٹرنیٹ فوٹو
جیک ریان سیریز کی نئی فلم کا پوسٹر۔- انٹرنیٹ فوٹو

ہالی وڈ کی کامیاب ترین جیک ریان سیریز کی پانچویں فلم ریلیز کیلئے تیار ہے۔

کرس پائن اور کیون کوسٹنر کی ایکشن تھرلر فلم 'جیک ریان:شیڈو ریکروٹ' کے دو نئے ٹیزر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ٹام کلینسی کے ناول سے ماخوذ جیک ریان سلسلے کی یہ نئی فلم اس فرنچائز کی ریبوٹ ہے جو ناول کے بجائے حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔

ہدایت کار کینتھ برناگھ کی اس فلم کا اسکرین پلے ایڈم کوزیڈ اور ڈیوڈ کوئپ نے تحریر کیا ہے جس میں جہاں کرس پائن (جیک ریان سی آئی اے ایجنٹ ) اور کیون کوسٹنر اُن کے ٹرینر(ولیم ہارپر) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

وہیں کیرا نائٹلی (کیتھی ریان)، ڈیوڈ پیمر اور کینتھ برناگھ (ولن وکٹر شیریون) بھی اہم کرداروں میں موجود ہیں۔

لورنزو ڈی بوناویچورا اور میس نیوفلڈ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی سی آئی اے ایجنٹ جیک ریان کے گرد گھوم رہی ہے۔

جو امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے بنائے گئے روسی تنظیم کے دہشتگرد منصوبے کی معلومات ملنے پر اُسے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اسّی ملین ڈالر کے بجٹ سے بنائی گئی ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے تحت 17جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024