• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: سی این جی اسٹیشنز اور ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

شائع January 11, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹرانسپورٹرز اور سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ہڑتال کی جارہی ہے، جس کے باعث شہر کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے۔ چنانچہ لوگوں کو مشکالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج ہفتہ گیارہ جنوری سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ اتحاد کے عہدیداروں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ اور سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

ہڑتال کا یہ اعلان ان دنوں کیا گیا ہے، جبکہ سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت صوبے کے پانچ اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پانچ روز کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

پریس کانفرنس میں سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز کے اتحاد کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس حکام نے ہفتے میں 3 روز اسٹیشنز کو سی این جی فراہم کرنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے ہمیں احتجاجاً ہڑتال کا فیصلہ کرنا پڑا۔

اس سے قبل دو جنوری کو بھی سی این جی ڈیلرز اور ٹرانسپورٹرز نے اعلان کیا تھا کہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے لوڈ مینجمنٹ منصوبے کے تحت گیس کی فراہمی میں بار بار معطلی کے خلاف بطور احتجاج اپنے کاروبار اگلے ہفتے سے غیرمعینہ مدت تک بند رکھیں گے۔ ان کے بقول اس معطلی نے ان کے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ اتحاد کا سوئی سدرن گیس حکام سے ہفتے میں 3 روز گیس کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد 5 جنوری کو کراچی سمیت سندھ بھر میں ہڑتال کی کال مؤخر کردی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024