• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایٹمی مواد سیکورٹی انڈیکس: پاکستان، ہندوستان سے آگے

شائع January 10, 2014
تین درجے بہتری کے باوجود پاکستان ایٹمی سیکورٹی فہرست کے 22ویں نمبر پر—فائل فوٹو۔
تین درجے بہتری کے باوجود پاکستان ایٹمی سیکورٹی فہرست کے 22ویں نمبر پر—فائل فوٹو۔

واشنگٹن: 9 ایٹمی ممالک میں سے پاکستان نے حالیہ متعدد اقدامات کے ذریعے ایٹمی سیکورٹی کے قواعد اور ان پر عملدرآمد کو سب سے بہترین بنایا ہے اور اس ضمن میں پاکستان کے درجہ میں بھی 3 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے اور ایٹمی مواد کی حفاظت کے حوالہ سے پاکستان کا درجہ ہندوستان سے بھی بہتر ہوا ہے۔

یہ بات 2014ء کیلئے دنیا بھر میں ایٹمی مواد کی سیکورٹی کے حوالہ سے امریکی ادارہ کے مطالعاتی جائزہ میں کہی گئی ہے۔

2014ء میں ایٹمی مواد کو لاحق خطرات کی سیکورٹی کیلئے اقدامات کے حوالہ سے انڈیکس میں پاکستان کا درجہ ہندوستان سے بھی بہتر ہے۔

ہندوستان کا ایٹمی مواد کے قابل استعمال ہتھیاروں کی سیکورٹی کے حوالہ سے 25 ممالک میں سے 23 واں درجہ ہے جبکہ چین کوانڈیکس میں 20 ویں درجہ پر رکھا گیا ہے۔

2014ء کے این ٹی آئی انڈیکس میں 9 ایٹمی مسلح قوتوں میں سے زیادہ تر کا درجہ وہی ہوتا ہے اس میں صرف ایک پوائنٹ کی کمی بیشی ہوتی ہے جبکہ 2012ء کے مقابلہ میں پاکستان کے ایٹمی مواد کی سیکورٹی کے حوالہ سے تین درجے بہتری آئیٓ ہے جو کہ کسی بھی ایٹمی ملک کی بہتری میں سب سے زیادہ ہے۔

پاکستان ایٹمی سیکورٹی کے قواعد کو تازہ ترین بنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے اور اس پر سب سے بہترین طور پر عملدرآمد کر رہا ہے۔

پاکستان کا دنیا بھر میں ایٹمی مواد کے قابل استعمال ہتھیاروں کی سیکورٹی کے حوالہ سے مجموعی طور پر 22 واں نمبر ہے جبکہ 9 ایٹمی ممالک میں سے پاکستان کے ایٹمی مواد کی سیکورٹی کے اقدامات میں بہتری آئی ہے۔

این ٹی آئی انڈیکس نے اپنے تازہ ترین جائزہ میں پاکستان کی قابل قدر بہتری کو تسلیم کیا ہے۔

فرانس، برطانیہ اور امریکہ ایٹمی ممالک میں سیکورٹی اقدامات کے حوالہ سے سکورنگ میں آگے ہیں۔

ادارہ کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014ء نیوکلیئر تھریٹ اینی شی ایٹونیو کلیئر میٹریلز سیکورٹی انڈیکس (این ٹی آئی )دنیا بھر میں ایٹمی مواد کی سیکورٹی کی شرائط کے منفرد عوامی جائزہ کا دوسرا ایڈیشن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024