• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ کا موسم

شائع January 9, 2014

بولی وڈ اداکار دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی کو رام لیلا میں شائقین نے بے حد پسند کیا دونوں کو ایک ساتھ فلموں میں کام کرنے کی آفرز ملنے لگیں۔

رام لیلا کی جوڑی ایک بار پھر فلم 'فائنڈنگ فینی فرنینڈس' میں جلوہ گر ہوگی جس میں ڈمپل گرل رنویر کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔

فلم کے سیٹ پر رومانس تو دیپیکا اور رنویر کیلئے نئی بات نہیں لیکن اب خبریں گردش میں ہیں کہ دونوں اداکار حقیقی زندگی میں بھی قریب آگئے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ تو گوا میں شروع ہوگئی ہے لیکن شوٹنگ کے علاوہ بھی دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ ہی دیکھے جاتے ہیں اور اب تو شاپنگ بھی مل کر کرتے ہیں۔

بولی وڈ اداکار ہماقریشی۔- انٹرنیٹ فوٹو
بولی وڈ اداکار ہماقریشی۔- انٹرنیٹ فوٹو

بولی وڈ فلم 'ڈیڑھ عشقیہ' کل ریلیز کے لیے تیار ہے جس کی ہیروئن ہما قریشی کہتی ہیں فلم کریئر کا 'ٹرننگ پوائنٹ' ثابت ہوگی جو انہیں یکدم بہت اونچائی تک لے جائے گا۔

فلم میں مادھوری، نصیرالدین شاہ، ارشد وارثی اور ہما کو دو مختلف جنریشنز کی محبت کرتے دکھایا گیا ہے۔

ہما نے باتوں باتوں میں کہا کہ مادھوری بہت اچھی ہیں، غصہ بھی آئے تو مسکراتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نصیر الدین بہت سمجھدار اور ذہین ہیں، لیکن ارشد سے سنجیدہ گفتگو تو کر ہی نہیں سکتے۔

ہما نے خواہش ظاہر کی کہ کاش انہیں بھی شاہ رخ کے ساتھ فلم کرنے کا موقع ملے جو یادگار لمحہ ہوگا۔

بولی وڈ اداکاربپاشا باسواور ہرمین باویجا۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکاربپاشا باسواور ہرمین باویجا۔- اے ایف پی فوٹو

جہاں جان ابراہم نے شادی کرلی، وہیں ان کی پرانی گرل فرینڈ بپاشا باسو بھی اب پیا گھر جانے والی ہیں۔

پینتس برس کا جشن منانے والی بپاشا نے بولی وڈ اداکار ہرمین باویجا سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، دونوں میں دوستی کا آغاز 2012 میں ہوا تھا۔

یہ دعویٰ ہندوستانی ویب سائٹ نے کیا ہے کہ بنگالی بیوٹی کوئن شادی کرنے کے موڈ میں ہیں۔

خبروں کے مطابق یہ دونوں اداکار اسی سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، دونوں اداکاروں کے اہل خانہ بھی اس فیصلے سے بہت خوش ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024