• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

مری: دو بسیں کھائی میں گرنے سے 12 افراد ہلاک

شائع January 8, 2014
جائے وقوع کا ایک منظر—اے پی فوٹو۔
جائے وقوع کا ایک منظر—اے پی فوٹو۔
مری ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے—اے ای پی فوٹو۔
مری ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے—اے ای پی فوٹو۔

مری: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سیاحتی شہر مری کے قریب ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق حادثہ سالگراں کے مقام پر پیش آیا جہاں دو بسیں دو سو فٹ گہری کھائی میں جاگریں جسکے باعث 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تاہم ابتدائی ٹی وی رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 15 سے زائد بتائی جارہی تھی۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں اور فوجی اہلکاروں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسلام آباد کے پمز اسپتال اور پولی کلینک منتقل کیا گیا ہے۔

دونوں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن میں اسلام آباد انتظامیہ کو تمام وسائل بروکار لانے اور زخمیوں کے اہلخانہ کی بھی دیکھ بھال کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024