• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:03pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:49pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:03pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:49pm

سعید اجمل کو آرام کا مشورہ

شائع January 8, 2014
۔ —فائل فوٹو
۔ —فائل فوٹو

پاکستان کے سابق ٹیسٹ سپنر ثقلین مشتاق نے سعید اجمل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا کرکٹ کیریئر بڑھانے کے لیے کچھ عرصہ آرام کریں۔

ثقلین نے ابو ظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف ورلڈ کلاس سپنر اجمل کے ایک بھی وکٹ نہ حاصل کر پانے پر مایوسی ظاہر کی۔

ثقلین کا کہنا تھا کہ اجمل بہترین سپنر ہیں اور انہوں نے کرکٹ کی تمام طرز میں اپنا لوہا منوایا ہے لیکن سری لنکا کے خلاف وہ تھکے تھکے نظر آئے۔

'اسی لیے انہیں کھیل سے کچھ عرصہ دور رہ کر آرام کرنا چاہیے تاکہ وہ تازہ دم ہو کر میدان میں اتریں'۔

دو سو آٹھ ٹیسٹ اور 288 ون ڈے وکٹیں حاصل کرنے والے سابق مایہ ناز سپنر کے مطابق، میچ ونر اجمل مستقبل میں کئی سال تک کھیل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹاپ سپنرز کو ہمیشہ، بالخصوص ٹیسٹ میچوں کی دوسری اننگز میں پرفارم کرنا پڑتا ہے حتیٰ کہ سست پچوں پر بھی۔

ثقلین نے کپتان مصباح الحق کو اپنے سپنرز کے ساتھ بات چیت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

'میرے خیال میں مصباح کو مزید متحرک ہونے کی ضرورت ہے بالخصوص ٹیسٹ میچوں میں'۔

'جب میں کھیلا کرتا تھا تو میں ہر گیند کی منصوبہ بندی اور کپتان سے مشورہ کرتا'۔

ثقلین نے بتایا کہ وسیم اکرم ہمیشہ ہر اوور میں ان سے بات چیت کرتے اور مجھے یہ چیز مصباح اور اجمل کے درمیان نظر نہیں آتی۔

انگلینڈ میں مستقل رہائش پذیر ثقلین نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ بطور سپن کنسلٹنٹ کام کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 مارچ 2025
کارٹون : 27 مارچ 2025